Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مودی نے اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے بھارتی فوج کو بھی نہ بخشا

اہم ملکی اداروں کے علاوہ بھارتی عسکری ادارہ بھی اب مودی سرکار کے نشانے پر
شائع 18 اپريل 2024 09:21am

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے بھارت کے عسکری ادارے کو بھی نہ بخشا، مودی سرکار فوج اور اس کے لئے مختص وسائل پر بھی قابض ہو گئی۔

اہم ملکی اداروں کے علاوہ بھارتی عسکری ادارہ بھی اب مودی سرکار کے نشانے پر ہے۔

مودی سرکار کی متعارف کرائی گئی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی جانب سے کڑی تنقید کی گئی ہے۔

کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے اگنی پتھ سکیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی کی جانب سے اگنی پتھ اسکیم زبردستی مسلط کی گئی، مسلح افواج میں بھرتی ہونے کیلئے اگنی پتھ اسکیم نوجوانوں کی توہین ہے۔

دیگر گانگریس رہنماؤں نے بھی اسکیم کی سختی سے مخالف کی۔

روہول گاندھی نے مزید کہا کہ فوجیوں کی پنشن کیلئے مختص رقم اڈانی ڈیفنس کو جاتی ہے، اڈانی گروپ رقم سے امریکی اور اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کرے گا۔

Narendra Modi

Rahul Gandhi

agnipath scheme

Adani Group