Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

برف کا پانی ڈسپوزیبل فیس ماسک ٹریٹ کے طور پر استعمال ہونے والی اہم تکنیک

دن کے دس منٹ چہرے کو قدرتی چمک دے سکتے ہیں
شائع 18 اپريل 2024 09:26am

آئس واٹر فیشیئل آپ کی جلد کو ٹائٹ کرنے اور چہرے کےکھلے مساموں کو عارضی طور پر سکیڑنے میں مدد دیتا ہے۔ ساتھ ہی بلڈ سرکولیشن کو بہتر بناتا ہےاور جلد سےچکنائٹ کو دور کرتا ہے۔یہ آنکھوں کے نیچے کی پھولاہٹ کو بھی کم دیتا ہے،اور قدرتی چمک اورتابندگی دیتا ہے۔

برف کا پانی ڈسپوزیبل فیس ماسک ٹریٹ کے طور پر استعمال ہونے والی دوسری تکنیک ہے، جو اسکن کو ٹائٹ اور تازہ محسوس کرنے میں مدد دیتا ہے، آئیےدیکھتے ہیں کہ یہ کیسے عمل کرتا ہے۔

ایک بڑے پیالے سے ابتداء کریں

ایک بڑے سائز کا پیالہ لیں ، جس میں اپنے چہرے کو ڈبو سکیں اور پھر اسے برف کے ٹھنڈے پانی سے بھر دیں۔آپ اسے چھوٹے چھوٹے آئس کیوبس سے بھی بھر سکتی ہیں۔

پانچ سیکنڈ کا اصول

اپنے چہرے کو اس پانی میں پانچ سیکنڈ کے لیے ڈبو دیں اور پھر نکال لیں، اس عمل کو پانچ سے چھ مرتبہ دہرائیں۔

یہ عمل آپ کے دن کے صرف دس منٹ لے گا۔ جب تک کہ آپ اپنی رگوں میں خون کی گردش کو محسوس نہ کر لیں۔

تولیہ استعمال کریں

اپنےچہرے کو تولیے سے نہ رگڑیں، بلکہ اسے ہائیڈریشن پانی سی گیلا کرکے آہستگی سے چہرےکو پونچھ لیں ۔ اسطرح آپ کو تازگی کا احساس ملے گا۔

ذہن نشین رکھیں

ہمیشہ گرم تولیہ لیں اور اگر شدید ٹھنڈ محسوس ہو تو اس پروسس کو ضرورت سے زیادہ نہ دہرائیں۔

ایسے افراد جنہیں سانس کا مسئلہ ہو، وہ اس آئس واٹر سرگرمی کو کرنے سے گریز کریں۔

Women

lifestyle

Skin care

beauty

Ice cubes