Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل ایران کشیدگی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گرگئیں

برینٹ اور امریکی خام تیل کی قیمتیں نیچے آگئیں
شائع 18 اپريل 2024 08:17am

اسرائیل ایران کشیدگی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گرگئی ہیں، ان قیمتوں میں تین فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے بعد برطانوی برینٹ کی فی بیرل قیمت میں دو اعشاریہ پچاس ڈالر کی کمی سے فی بیرل ستاستی اعشاریہ باون ڈالر ہوگئی۔

دوسری جانب امریکی خام تیل دو اعشاریہ اڑتالیس ڈالر فی بیرل کمی سے بیاسی اعشاریہ اٹھاسی ڈالر کا ہوگیا۔

بین الاقوامی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ مارچ 2020 کے بعد خام تیل کی قیمت میں یہ بڑی کمی ہے۔

نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکہ میں کمرشل انوینٹری بڑھنے پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے لگی ہے۔

چین کی جانب سے کمزور معاشی اعداوشمار آنے پر طلب میں کمی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

چین میں طلب میں کمی کے خدشات پر خام تیل کے نئے سودوں میں مندی کا رحجان ہے اور خام تیل کی مستقبل کے سودوں کے لئے قیمت گر رہی ہے۔

ایران کے اسرائیل پر سینکڑوں میزائلوں کے حملے کے بعد خام تیل کی قیمت میں تیزی کا رجحان آیا تھا جس سے دنیا میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی۔

مارکیٹ اب بھی اسرائیل ایران کشیدگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

اسرائیل کی جانب سے ایران پر جوابی حملےکے امکانات پر دنیا کی نظریں جمی تھیں۔

جبکہ جنگ کی صورتحال کی وجہ سے تیل کے سودوں پر پریمیم بڑھ گیا تھا۔

Brent crude oil

Crude Oil Price Decreased