Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملیر کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون ہلاک، شہری کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو مارا گیا

خاتون سے ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے
اپ ڈیٹ 18 اپريل 2024 09:38am

کراچی ملیر سٹی تھانہ کے حدود امامیہ امام بارگاہ کے قریب ڈاکو کی وائرنگ سے ایک خاتون ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا، جبکہ شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ڈاکوؤں کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

امامیہ امام بارگاہ کے قریب مسلح ملزمان ڈکیتی کر رہے تھے، اس دوران عوام نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، جس کے بعد عوام کے تشدد اور شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک اور ڈاکو کی فائرنگ سے ایک راہگیر خاتون جاں بحق ہوئیں اور ایک شخص زخمی ہوا۔

واقعے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کیے، پولیس نے ڈکیتوں کے زیر استعمال موٹر سائیکل کو بھی قبضہ میں لے لیا، پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم اور تیس بور کے تین خول ملے لیکن پستول نہ مل سکی۔

ہلاک ڈاکو کی شناخت اسرار کے نام سے ہوئی ہے جبکہ جاں بحق خاتون کی شناخت شاہدہ کے نام سے ہوئی۔

مقتولہ خاتون کے اہلہ خانہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ گھروں میں کام کرتی تھی اور ان کا آبائی تعلق لودھراں پنجاب سے تھا۔

Karachi Police

Street Crimes

Karachi Street Crimes