Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

باجوڑ میں پیپلزپارٹی رہنما اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر حملہ

اخونزادہ چٹان جلسے سے واپس آرہے تھے،پولیس
اپ ڈیٹ 17 اپريل 2024 09:16pm

باجوڑ میں پیپلزپارٹی رہنما اخونزادہ چٹان کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا، دھماکے کے دوران گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 8 باجوڑ میں ضمنی الیکشن کی مہم میں مصروف پی پی رہنما اخونزادہ چٹان کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا، دھماکے کے دوران گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق خوش قسمتی سے دھماکے میں پی پی رہنما حملے میں محفوظ رہے۔ واقعہ تحصیل مومند کےعلاقے بدان روڈ پرپیش آیا۔

پی پی رہنما اخونزادہ چٹان باجوڑ میں ضمنی الیکشن کی مہم سے واپس آ رہے تھے۔

دووسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونےاخونزادہ چٹان پرحملےکی مذمت کرتے ہوئے حملہ کرنےوالوں کی گرفتاری کامطالبہ کر دیا ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کےامیدوارپرانتخابی مہم میں حملہ تشویش ناک ہے، خیبرپختونخواحکومت امن وامان کےقیام میں ناکام ہوچکی ہے۔

KPK

PPP

Blast

Pakistan People's Party (PPP)