Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

حملے کے بعد دھمکیوں پر خوفزدہ ہوگیا تھا، سلمان خان کا اعتراف

سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا
شائع 17 اپريل 2024 08:05pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی اداکار سلمان خان ان دنوں رہائشگاہ پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، تاہم اب ان کا ردعمل بھی سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار فائرنگ کے واقعے کے بعد سے پریشان ہیں، گزشتہ دنوں گھر کے باہر صبح کے اوقات میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی۔

اگرچہ گھر کے باہر ’وائی پلس‘ سیکیورٹی ممبئی پولیس کی جانب سے فراہم کی جا رہی ہے، تاہم اب سلمان خان نے بھی گھبرانے اور خوف کا شکار ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔

سلمان خان کی جانب سے سیکیورٹی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سخت سیکیورٹی غیر محفوظ ہونے سے بہتر ہے، جبکہ سلمان خان کی جانب سے اعتراف کیا گیا کہ حالیہ دھمکیاں ان کی زندگی کو مشکل بنا رہی ہیں۔

دبنگ خان کا مزید کہنا تھا کہ میں اب ہر جگہ مکمل سیکیورٹی کے ساتھ جا رہا ہوں، مجھے علم ہے کہ جو کچھ ہونا ہے وہ ہو کر رہنا ہے، ہم کچھ نہیں کر سکتے ہیں۔ جبکہ خدا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہان مجھے یقین ہے کہ وہ ہے۔

سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ نہیں ہے کہ میں آزادانہ گھومنا شروع کر دوں، ایسا نہیں ہے۔اب میرے ارد گرد کئی شیرہ موجود ہیں۔ کئی بندوقیں ان دنوں میری طرف ہیں، یہاں تک کہ میں انہیں دیکھ کر خوف میں مبتلا ہوں۔

واضح رہے سلمان خان کو گینگ وار لارینس بشنوئی کی جانب سے مسلسل دھکمیاں دی جا رہی تھیں۔اپریل 2023 میں نامعلوم نمبر سے موصول ہونی والی کال میں صارف نے اپنا نام ’راکی بھائی‘ بتایا تھا، جو کہ جودھپور، راجھستان سے بات کر رہا تھا۔جس نے دھمکی دی تھی کہ وہ سلمان کو 30 اپریل کو قتل کر دے گا۔

جبکہ اداکار کو بذریعہ ای میل بھی دھکمیاں موصول ہو چکی ہیں، جس میں راکھی ساونت کا بھی ذکر موجود تھا۔

firing

india

Salman Khan

Bollywood actor

BOLLYWOOD STAR