Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’بھائی آرام کریں‘ اقراء عزیز سے متعلق خبروں پر یاسر حسین پھٹ پڑے

انسٹاگرام پر یاسر حسین کی جانب سے اہلیہ کی تعریف کی گئی تھی
شائع 17 اپريل 2024 07:38pm
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ یاسر حسین
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ یاسر حسین

معروف پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز ویسے تو سوشل میڈیا پر اپنے ڈراموں اور اداکاری کے باعث سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتی ہیں، تاہم پاکستانی ڈراموں کے ساتھ ساتھ ان کی نجی زندگی سے متعلق بھی صارفین تجسس کا شکار رہتے ہیں۔

حال ہی میں ان کے دوبارہ حاملہ ہونےکی خبر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے، جبکہ تصویر بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

اقراء عزیز کے شوہر اداکار یاسر حسین کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ اپلوڈ کیا گیا تھا جس میں یاسر حسین کا کہنا تھا کہ یہ کپڑے میری بیوی نے میرے لیے ڈیزائن کیے ہیں اور مجھے بے حد پسند آ رہے ہیں۔

اداکار اور ان کی اہلیہ سفید رنگ کے ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے۔تاہم اداکارہ کی جانب سے اپنا بایاں ہاتھ کچھ اس طرح رکھا گیا تھا جس سے چند سوشل میڈیا صارفین کویوں لگا گویا اقراء عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پدائش متوقع ہے۔

تاہم اب اداکار کی جانب سے باضابطہ اس حوالے سے بیان سامنے آ گیا ہے۔

تصویر بذریعہ: سوشل میڈیا

اپنے انسٹاگرا م پر یاسر حسین کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ کا حکم ہوگا تو جلد ہو جائے گا، ابھی نہیں ہو رہا ہے، بھائی آرام کریں۔

یاسر حیسن کا بیان اُس وقت سامنے آیا، جب سوشل میڈیا سمیت الیکٹرانک میڈیا پر اقراء عزیز کے دوسری بار ماں بننے سے متعلق خبریں گردش کرنے لگیں

Instagram

yasir hussain

Iqra Aziz