Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اعظم سواتی کی بازیابی، عدالت کی ایف آئی اے سائبر کرائم دفتر پر چھاپے کی ہدایت

اعظم سواتی ایف آئی اے سائبر کرائم کے دفتر انکوائری کے لئے گئے تھے۔
شائع 17 اپريل 2024 06:43pm

اعظم سواتی کے متنازع ٹویٹس پر ایف آئی اے سائبر کرائم کے دفتر میں اعظم سواتی پیش ہوئے ۔اعظم سواتی عدالت کی ہدایت پر صبح ایف آئی اے سائبر کرائم دفتر شاملِ تفتیش ہونے کے لیے پہنچے لیکن باہر نہ آئے۔

اعظم سواتی کے وکیل کے مطابق صبح ساڑھے 11 بجے سے ایف آئی اے سائبر کرائم دفتر موجود تھے اور پھر وکلاء سے رابطہ منقطع ہو گیا ۔

رابطہ منقطع ہونے پر اعظم سواتی کے وکیل سہیل خان نے پی ٹی آئی رہنما کی بازیانی کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

عدالت نے سیکشن 491 کے تحت درخوست منظور کرتے ہوئے اعظم سواتی کی ایف آئی اے سائبر کرائم سےبازیابی کے لئے بیلف کو چھاپے کی اجازت دے دی ۔

ایڈیشنل سیشن جج احمد محمود نے کہا کہ اعظم سواتی کو 18 اپریل کو عدالت پیش کیاجائے، واضح رہے کہ عدالت نے 20 اپریل سے قبل اعظم سواتی کو ایف آئی اے کے ساتھ شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

pti

FIA

raid

azam sawati

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)