Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حنا پرویز بٹ کی بڑی غلطی پکڑی گئی، سوشل میڈیا پر طوفان

حال ہی میں مسلم لیگ ن کی رہنما نے ایکس پر تصاویر اپلوڈ کیں
شائع 17 اپريل 2024 05:57pm

سوشل میڈیا پر معروف شخصیات جب کبھی تصاویر اپلوڈ کرتی ہیں، تو انہیں نہ صرف سراہا جاتا ہے بلکہ تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

ایسا ہی کچھ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور ممبر اسمبلی حنا پرویز بٹ کے ساتھ ہوا ہے۔

حال ہی حنا پرویز بٹ کی جانب تصاویر اپلوڈ کی گئی تھیں، جس میں وہ ایک میٹنگ میں بیٹھی دکھائی دے رہی ہیں۔

ساتھ ہی تفصیل شئیر کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ چین میں ایک میٹنگ کے دوران۔۔۔

تاہم اس تصویر پر صارفین کی جانب سے دلچسپ اور حیرت انگیز ردعمل دیا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ بہت ہی مصروف ہیں، ساتھ ہی حنا پرویز بٹ کی تصویر کو زوم کر دیا، جس میں وہ پینسل سے کچھ بناتی ہوئی دکھائی دیں، اس پر صارفین کا دعویٰ ہے کہ وہ محض ٹائم پاس کرنے کے لیے پیپر ضائع کر رہی تھیں۔

تاہم ایک صارف نے ایک اور تصویر اپلوڈ کی، جس میں حنا پرویز بٹ نے خالی صفحے پر کچھ لکھا ہوا تھا، صارف نے لکھا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں، تم کیا نوٹ کر رہی ہو۔

جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ دی دی، آپ نے فوٹوگرقافر فائر کر دو۔

دوسری جانب ایک صارف نے لکھا کہ ’لُک بزی، ڈو نتھنگ‘ ساتھ ہی حنا کی تصویر بھی شئیر کر دی، جس میں وہ میٹنگ کے دوران پینسل سے مبینہ طور پر زگ زیگ کرتی دکھائی دیں۔

ایک صارف نے صورتحال کودیکھ کر لکھا کہ دراصل آپ کاغذ پر لائنیں لگانے گئی تھیں، خیر اچھا کیا ہمارا کیا کام چینیوں سے۔

ٹویٹر

social media

Hina Pervez Butt

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Post