Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اڈیالہ جیل میں قائم کمرہ عدالت کا نقشہ تبدیل، عمران خان کی میڈیا سے بات چیت پر پابندی

میڈیا باکس میں کیمرہ بھی نصب کر دیا گیا
شائع 17 اپريل 2024 05:16pm

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف مقدمات کی سماعت کیلئے قائم کمرہ عدالت کا نقشہ تبدیل کر دیا گیا۔

کمرہ عدالت میں تین شیشے لگا دئے گئے اور لکڑی کی دیواروں کی اونچائی 9 فٹ کر دی گئی۔

اس کے علاوہ میڈیا باکس میں کوریج کے لئے نئے ایس او پیز کا حکم نامہ بھی چسپاں کر دیا گیا۔

مذکورہ ایس او پیز کے مطابق میڈیا بانی پی ٹی آئی اور وکلا سے کمرہ عدالت میں سوال نہیں کر سکے گا، اور سوال کرنے والے میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا جائے گا۔

سوال کرنے والے میڈیا نمائندگان پر دوبارہ جیل داخلے پر پابندی بھی ہو گی۔

میڈیا باکس میں کیمرہ بھی نصب کر دیا گیا ہے۔

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adiyala Jail Court Room