Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

درخت کو گلے لگانے کے بدلے 1500 روپے فی کس وصولی کا انوکھا کاروبار

پارک میں موجود نیچر کو کاوربار بنایا جانے لگا
شائع 17 اپريل 2024 05:08pm
تصویر بذریعہ: ٹرووی ایکسپیرئینسز
تصویر بذریعہ: ٹرووی ایکسپیرئینسز

عام طور پر درخت انسان کو لکڑی کے ذریعے فائدہ پہنچاتے ہیں، تاہم بھارت میں اب ایک پارک میں موجود درخت جو کہ زندہ رہ کر اور بنا پھل دے کر بھی شہریوں کی جیبیں ڈھیلی کر رہے ہیں۔

بھارت میں ایک ایسا ہی کاروبار چل پڑا ہے، جہاں اب محض درخت کو گلے لگانے پر بھی فیس دینا ہوگی۔

ایکس پر ایک صارف کی جانب سے پوسٹ اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں لکھا گیا تھا ’دی ہیلینگ پاور آف فاریسٹس‘ وہ بھی صرف 1500 بھارتی روپے میں۔

جبکہ اس کاروبار سے متعلق سوشل میڈیا ایڈ بھی موجود ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ بنگلورو کے ہائی کورٹ کے عقب میں کبن پارک موجود ہے، جہاں فاریسٹ باتھنگ کا تجربہ آپ کو صرف 1500 بھارتی روپے میں دیا جائے گا۔

واضح رہے بنگلورو کے کبن پارک میں ہریالی اور نیچر کے حوالے سے کافی توجہ طلب مقامات موجود ہیں، جبکہ ہرے بھرے اور مختلف قسم کے درخت بھی سب کی توجہ خوب سمیٹ رہے ہیں۔

جبکہ یہاں موجود خاموشی اور کئی کلومیٹر پر پھیلا یہ پارک ذہنی سکون کا باعث بھی بن رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس پوسٹ میں جی ایس ٹی ٹیکس بھی واضح کیا گیا ہے، 18 فیصد جی ایس ٹی ٹیکس لاگو ہوگا۔

دراصل اس پوسٹ کا مقصد انسان کی درختوں اور نیچر سے تعارف، اور اس کے ذریعے ذہنی سکون حاصل کرنا ہے۔

تاہم اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل بھی سامنے آ رہا ہے، جس میں صارفین محض ایک درخت کو گلے لگانے پر پیسے لینے کو کاروبار بننا تشبیہہ دے رہے ہیں۔

india

tree

Bangalore

park

forests

hugging