Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالت نے ڈاکٹر عاصم سے بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کروانے کا حکم دے دیا

190ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 19 تاریخ تک ملتوی
اپ ڈیٹ 17 اپريل 2024 05:28pm

190ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔

نیب کی جانب سے آج مزید 9 گواہان کو پیش کیا گیا، مجموعی طور پر نیب کے 15 گواہان کے بیانات قلمبند 13 پر پر جرح مکمل کرلی گئی۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے، نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل مظفرعباسی اورپراسیکیوٹر امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید 6 گواہان کو طلب کرلیا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء ظہیرعباس چودھری اور بیرسٹر علی ظفر پیش ہوئے، بشریٰ بی بی کی جانب سے طبی معائنے کی درخواست دائر کی گئی۔ جس پر عدالت نے کل 12 بجے تک ڈاکٹر عاصم یونس سے بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کرنے کا حکم دے دیا۔

ATC

bushra bibi

190 million pounds scandal

IMRAN KHAN Adiyala Jail