Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف وعدوں کے باوجود ڈالر کیوں مہنگا ہو رہا ہے

رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں ڈالر 290 روپے سے اوپر جانے کا امکان
شائع 17 اپريل 2024 04:43pm
Price of dollar in market reached 282 - Breaking News - Aaj News

مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 282 روپے تک جا پہنچی ہے، ترسیلات زر میں کمی اور عید کی تعطیلات کے بعد کیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کھلنے کی وجہ سے ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے۔

اقتصادی ماہرین کہتے ہیں کہ عید کے بعد ترسیلات زر میں کمی ہوئی ہے، ایک ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈز کی ادائیگی اور عید تعطیلات کے بعد ایل سیز کھلنے کی وجہ سے ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے۔

پاکستان کے مرکزی بینک کے پاس آٹھ ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جو تقریباً دو ماہ کی درآمدات کے لئے کافی ہیں۔

کرنسی ایکسپرٹ اسد رضوی کے مطابق آئی ایم ایف سے قرضے کی قسط ملنے سے روپیہ مستحکم ہوگا۔

ماہرین کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں ڈالر 290 روپے سے اوپر جانے کا امکان ہے، روپے کو دباؤ سے بچانے کے لئے پاکستان کو درآمدات میں احتیاط سے کام لینا ہوگا۔

us dollar

dollar vs rupee

dollar rates

dollar prices

US Dollars

US DOLLAR RATE