Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

علی ظفر کی میشا شفیع کیخلاف 100 کروڑ روپے ہتک عزت کے دعوے میں پیشرفت

علی ظفر کے وکلاء نے میشا شفیع کے بیان پر ویڈیو لنک کے ذریعے جرح مکمل کر لی
شائع 17 اپريل 2024 03:43pm
فوٹو۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔ اے ایف پی

گلوکار علی ظفر کی میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہتک عزت کے دعوے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ علی ظفر کے وکلاء نے میشا شفیع کے بیان پر ویڈیو لنک کے ذریعے جرح مکمل کر لی۔

لاہورمیں ایڈیشنل سیشن جج نعیم عباس نے علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی۔ جس میں وکلا نے میشا شفیع کے بیان پر ویڈیو لنک کے ذریعے جرح مکمل کی۔

عدالت نے دیگر گواہوں کے بیانات پر جرح کے لیےسماعت 2 مئی تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ علی ظفر نے جنسی ہراساں کرنے کے الزامات عائد کرنے پر دعوی دائر کررکھا ہے۔

ali zafar