Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھکاری تھی نا پاگل، ملت ایکسپریس سانحے میں نئے انکشافات

پولیس اہکار سمیت 3 افراد کے نام ایف آئی آر میں شامل
اپ ڈیٹ 17 اپريل 2024 04:55pm
تصویر اسکرین گریب
تصویر اسکرین گریب

گزشتہ دنوں ملت ایکسپریس سے گر کر جاں بحق ہونے والے لڑکی مریم سے متعلق حقائق منظر عام پر آ گئے ہیں، مریم اپنے بھائی کے بچوں کے ساتھ کراچی سے پنجاب جا رہی تھی۔

ملت ایکسپریس سے مبینہ طور پر گر کر ہلاک ہونے والے مریم سے متعلق نجی ٹی وی نے بتایا ہے کہ پڑوسیوں کے مطابق مریم دماغی طور پر صحت مند تھی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مریم سے متعلق کہا جا رہا تھا کہ وہ خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے۔

تاہم نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ مریم کا ذہنی توازن خراب ہونے کا دعویٰ جھوٹا ہے۔

جبکہ پڑوسی نے تصدیق نے کی وہ مریم کو برسوں سے جانتے ہیں اور مریم برسوں سے رہائش پزیر تھی، جبکہ مکمل صحت مند تھی۔

ٹرین واقعے کے بعد مریم کی میڈیکل رپورٹ پر بھی سابق میڈیکو لیگل نے سوال اٹھا دیے ہیں۔ میڈیکل رپورٹ میں مریم کی موت کو حادثاتی یا واقعاتی قرار دیا گیا ہے، جسے مسترد کرتے ہوئے سابق میڈیکو لیگل ڈاکٹر محبوب رند کا کہنا تھا کہ کوئی ڈاکٹر رپورٹ میں یہ نہیں لکھ سکتا ہے کہ موت حادثاتی تھی یا واقعاتی۔

دوسری جانب ایف آئی آر میں بھی پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکار خاتون کو بری نگاہ سے دیکھ رہا تھا، اسے بار بار زدوکوب کا نشانہ بنا رہا تھا جبکہ آخر میں رقم اور نقدی چھین پر مریم کو چلتی ٹرین سے دھکا دے دیا۔

Millat Express

maryam