نامعلوم لڑکی نے معروف بھارتی اداکار کی بیٹی ہونے کا دعویٰ کر دیا
معروف بھارتی اداکاروں سے متعلق ویسے تو کئی معلومات موجود ہیں، تاہم حال ہی میں ایک نامعلوم لڑکی نے معروف بھارتی اداکار کو اپنا والد ہونے کا دعویٰ کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار روی کشن سے متعلق یہ دعویٰ لکھنؤ شہر سے تعلق رکھنے والی خاتون اور ان کی بیٹی کی جانب سے پریس کانرنفس کی گئی تھی۔
جس میں ارپنا ٹھاکر نامی خاتون نے دعویٰ کیا کہ اداکار اور سیاست دان روی کشن سے ان کی شادی 1996 میں ہوئی تھی، جبکہ اداکار کی بیٹی شینووا بھی ہے۔
پریس کانفرنس میں ماں بیٹی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ میری بیٹی کو قبول کر لیں، اسی لیے ہم نے کورٹ میں کیس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گورکھپور سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر ایم پی منتخب ہونے والے اداکار روی کشن نے کئی معروف فلموں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
لکھنؤ سے تعلق رکھنے والی خاتون کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ اداکار نے بیٹی کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
پریس کانفرنس میں گفتگو میں مبینہ بیٹی شینووا کا کہنا تھا کہ مجھے 15 سال کی عمر میں علم ہوا کہ میرے والد اداکار روی کشن ہیں۔ اس سے قبل میں انہیں انکل کہہ کر پکارا کرتی تھی۔ میری سالگرہ کے موقع پر وہ ہمیشہ میرے گھر آیا کرتے تھے۔
میں ان کی فیملی سے بھی ملی ہوں، بطور والد، وہ کبھی بھی میرے لیے نہیں کھڑے ہوئے۔
جبکہ مبینہ بیٹی کی جانب سے مطالبے میں کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ وہ مجھے بطور بیٹی قبول کریں، اسی لیے ہم نے کورٹ کانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب مزید بات چیت میں شینووا کا کہنا تھا کہ روی کی جانب سے وعدہ کیا گیا تھا کہ وہ انہیں بالی ووڈ میں متعارد کرائیں گے اور اسٹار بنوائیں گے۔ لیکن وہ گزشتہ 4 سال سے رابطے میں نہیں ہیں۔
الیکشن سے قبل خاتون کی جانب سے دعویٰ اداکار کے لیے مشکلات کھڑی کر رہا ہے، جہاں انہیں مخالفین کی جانب سے اس حوالے سے بھی سخت تنقید کا سامنا ہے۔
Comments are closed on this story.