رانا ثناء اور جاوید لطیف پارٹی کے اندر اختلاف رائے کریں، عطاتارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ رانا ثناء اور جاوید سے گزارش ہے کہ وہ پارٹی کے اندر رہ کر اختلاف رائے کریں۔ چاہتے ہیں 9 مئی کے مقدمات جلد مکمل کیے جائیں، متحدہ اپوزیشن کی کمپنی چلنے والی نہیں ہے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ جن کے جرائم سنگین نوعیت کے نہیں تھے انہیں عدالتوں سے ریلیف مل گیا۔
متحدہ اپوزیشن پر تنقید کرت ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ کے جلسے ہم نے دیکھ لیے، آپ اپنے کیسز پر توجہ دیں، تحریک انتشار میں آپس میں اختلافات ہیں، وہ اپنی ہی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا نہیں کرسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں جاوید لطیف کے بیان کو سنجیدگی سے نہیں لیتا، رانا ثنا اور جاوید لطیف اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں، یہ پارٹی کے اندر رہ کر اختلاف رائے کریں۔
Comments are closed on this story.