وزیر اعظم نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد بڑھانے کا فیصلہ کر لیا
پاکستان میں سرکاری ملازمت کے درخواستگزاروں کی عمر سے متعلق وزیر اعظم کا نئی سمری کی منظوری دینے کا امکان ہے، سرکاری ملازمت کے لیے درخواست گزار کی عمر 65 سال تک ہونا ہونی چاہیے۔
تاہم اب وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سرکاری ملازمت کی عمر کی حد سے متعلق سمری منظور ی کا امکان ہے، منظوری کی صورت میں وفاقی وزارتوں، اداروں اور ڈویژنز میں ملازمت کے خواہاں افراد فائدہ مند ہو سکتے ہیں۔
اس سمری کے مطابق 65 سالہ سے زائد عمر کے افراد بھی اپوائنٹ ہو سکتے ہیں، اس حوالے سے وزیر اعظم کی جانب سے کمیٹی بنائی گئی تھی، جس کی صدارت وزیر فنانس محمد اورنگزیب کر رہے تھے۔
جبکہ ضروری ایڈجسٹمنٹس کے تحت وفاقی اداروں میں بہتری لانے کا ارازہ ہے۔
واضح رہے عمر کی حد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے دور حکومت میں عائد کی گئی تھی، تاہم اس سمری کی منظوری بہت جلد ملنے والی ہے۔
نئی پالیسی کے تحت ٹیلنٹڈ پروفینشلز، ٹیکینیل ماہرین کو ہائیر کیا جائے گا، جبکہ اس منظوری کے بعد درخواستگزاروں پر عمر کی بندش ختم ہو جائے گی۔
Comments are closed on this story.