Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ابراراحق کو دوسری شادی پربیوی کی جانب سے قتل کی دھمکی مل گئی

بھنگڑا بادشاہ کو دوسری شادی پر غور کرنے پر بھی جان سے ہاتھ دھونا پڑیں گے
اپ ڈیٹ 17 اپريل 2024 04:30pm

”بلو دے گھر“ سے شہرت کی بلندیوں کو چھو نے والے ابرارالحق کو بھنگڑا بادشاہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

ان کی موسیقی کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے، خاص طور پر ان کے ہپنجابی گیت پاکستان کی ہر شادی کا لازمی حصہ ہیں۔

ابرارالحق نے بعد میں سیاست کا بھی رخ کیا اور ایک مہذب سیاسی کیریئر اختیار کیا۔

ابرارالحق اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا پر شیئر نہیں کرتے ہیں۔انہوں نے ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی اور عوامی زندگی کو الگ رکھا ہے، تاہم لوگوں نے انہیں اپنی خوبصورت اہلیہ کے ساتھ مختلف تقریبات میں دیکھا ہے۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں ابرار نے دوسری شادی پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی دوسری شادی کرنے کے بارے میں سوچا بھی نہیں ہے۔ اگر وہ اس موضوع پر کچھ کہہ بھی دیں ، تو ان کی بیوی اصل میں کچھ نہیں کرے گی۔ لیکن وہ بار بار انہیں دھمکی دیتی رہتی ہے کہ اگر وہ دوبارہ شادی کرنے پر غور بھی کریں گے تو انہیں جان سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔

lifestyle

Pakistani Actors

show bizz