Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

کیا بلو لائٹ گلاسز آنکھوں کیلئے فائدہ مند ہیں یا صرف پیسے بٹورنے کا ہتھکنڈہ

ماہرین امراض چشم کے نزدیک یہ بیکار اور مارکیٹنگ کا ہتھکنڈاہے
اپ ڈیٹ 17 اپريل 2024 04:39pm

آج کے دور میں اسکرین ٹائم کے بغیر زندگی نامکمل ہے۔ اور ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے کہ ہم اسکرین ٹائم سے بچ سکیں۔

درحقیقت کرونا کے بعد سے، ہماری زندگی کے کئی پہلو آن لائن میں منتقل ہو گئے ہیں۔ روزمرہ کی اشیاء سے لے کر ہوم ورک مکمل کرنے تک ان اسکرینوں کو ہمارے روزمرہ کے معمولات میں مستقل حیثیت حاصل ہوتی جا رہی ہے۔

ہماری آنکھوں کو اسکرینوں اور الیکٹرانک آلات کی ”سخت شعاعوں“ سے بچانے کے لئے ایک جدید حل نیلی روشنی کے شیشے کے طور پر سامنے آیا تھا.

بلو لائٹ گلاسز کو خاص طور پر ”ڈیزائن کردہ آئی ویئر“ کے طور پر مارکیٹ کیا جاتا ہے۔ جس کا مقصد کمپیوٹرز، اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس جیسی ڈیجیٹل اسکرینوں سے نکلنے والی نیلی روشنی کو کم کرنا ہے۔

مارکیٹ اسٹڈی رپورٹ کے مطابق بلیو لائٹ آئی ویئر کی عالمی مارکیٹ 2019 میں 18 ملین ڈالر سے بڑھ کر 2024 تک 27 ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

بظاہران کا استعمال ہر ایک کے لیے پرکشش لگتا ہے۔

تاہم، جدید تحقیق اور ماہرین کا کہنا ہے کہ نیلی روشنی کے شیشے اتنے مؤثر نہیں ہوسکتے ہیں،جتنا آپ سوچ سکتے ہیں.

یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب ایک پوسٹ کارڈ شو میں تبصرہ کرنے والے ماہر امراض چشم کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوئی۔

اس ویڈیو میں انہوں نے بلو لائٹ گلاسز کو ”ایک بیکار چیز“ قرار دیا ہے اور جو صرف ایک مارکیٹ ہتھکنڈا ہے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی ایک بحث چھڑ گئی۔ کچھ لوگوں کا دعوی تھا کہ ان شیشوں سے انہیں بہت فائدہ پہنچا ہے ، دوسروں کا کہنا تھا کہ یہ مارکیٹ چال سے زیادہ کچھ نہیں۔

کئی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ نیلی روشنی کےگلاسز مارکیٹنگ کا ایک حربہ ہے، کیونکہ موبائل فون اور دیگر آلات سے خارج ہونے والی نیلی روشنی بہت کمزور ہوتی ہے اور آپ کی آنکھوں کو نقصان نہیں پہنچاسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ دن میں چار یا چھ سے زیادہ گھنٹےکمپیوٹر پر گذارتے ہیں، تو پھر بھی آپ کو اسکرین کی وجہ سے آنکھوں میں جلن کا خطرہ رہتا ہے۔

تاہم ڈاکٹرز کا یہ بھی کہنا ہےاگر آپ کے پاس ایسے گلاسز ہیں تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ آپ اسے اتار کر دور پھینک دیں۔کیونکہ یہ گلاسز ایسے لوگوں کوجو گھنٹوں کمپیوٹر پر کام کرتے ہیں، ان کی آنکھوں کے تناو کو کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ آنکھوں کی حفاظت کے لیےاور اگر کوئی مسئلہ ہو تو باقاعدگی سے آنکھوں کے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔

اگر ہمارا اسکرین ٹائم 3-4گھنٹے سے زیادہ ہے تو بلو لائٹ گلاسز استعمال کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ آنکھوں کے تناو کو کم کرنے کا بہترین طریقہ ہے کہ ہم اپنے اسکرین ٹائم کو ممکنہ حد تک کم کرنے کی کوشش کریں۔

صحت

Women

lifestyle

EYE GLASSES