Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیف سٹی نے لڑکی کو بلیک میل کرنے والا لڑکا گرفتار کروا دیا

متاثرہ لڑکی نے کوٹ لکھپت کے علاقے سے 15 پر کال کی تھی
شائع 17 اپريل 2024 11:28am

پنجاب سیف سٹی نے لڑکی کو بلیک میل کرنے والا لڑکا گرفتار کروا دیا۔ بلیک میلر لڑکے نے ٹک ٹاک پر لڑکی کی ویڈیوز اپ لوڈ کی تھیں۔

لڑکی نے الزام لگایا کہ لڑکے نے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی۔ متاثرہ لڑکی نے کوٹ لکھپت کے علاقے سے 15 پر کال کی۔

سیف سٹی نے کیمروں کے ذریعے لڑکی کو کال کے دوران لائیو مانیٹر کیا۔

لڑکی کی شکایت پر فورا کوٹ لکھپت پولیس کو موقع پر بھجوایا۔ سیف سٹی کیمروں سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

lahore

harassment

Punjab police