Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عثمان مختارنے کبری خان کے ساتھ کام کرنے سے توبہ کرلی

ساتھی اداکار کی دلچسپ شرارت عثمان مختار کو نہ بھائی
شائع 17 اپريل 2024 11:02am

عثمان مختار اور کبری خان پاکستان شوبز کے دو جگمگاتے ستارے ہیں۔ ان کی جوڑی کو ہم ٹی وی کے مشہور ڈراما سیریز ”ہم کہاں کے سچے تھے“ مین بہت پسند کیا گیا تھا۔ اور مدقاحوں نے ماہرہ، کبری اور عثمان مختار سمیت تمام مرکزی کرداروں کی کیمسٹری کو سراہا۔

حال ہی میں اداکار عثمان مختار نے ہم نیوز کی عید ٹرانسمیشن میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اس ادار کے بارے میں بات کی جس کے ساتھ وہ دوبارہ کبھی کام نہیں کرنا چاہیں گے

عثمان مختار کا کہنا تھا وہ اپنے تمام ساتھی فنکارون کے ساتھ دوستی رکھتے ہیں، لیکن وہ معروف پاکستانی ایکتڑیس کبری خان کے ساتگ کام نہیں کریں گے۔

کس اداکار کے ساتھ کام نہ کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں عثمان مختار نے کہا کہ کبریٰ خان، وہ مجھے بہت ٹرول کرتی ہیں۔ وہ اصل میں سیٹ پر بہت ٹرول کرتی ہے۔

عثمان مختارنے کبری خان کی شرارت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار وہ ایک ہیڈ سیٹ اور وی آر لے کر آئی اور اسے پہننے کے لیے مجھے دیا، یہ ورچوئل بلڈنگ ٹاپ تھا، اس نے مجھے تختے پر بھیجا اور پھر مجھے دھکا دے دیا، مجھے لگا کہ میں اونچائی سے نیچےگر رہا ہوں، اس نے ان لمحات کو ریکارڈ کرلیا اور مجھے میری سالگرہ پر بھیجا۔

اس کے علاوہ، مجھے اونچائی کا فوبیا تھا، لہذا، یہ واقعی خوفناک تھا. کبریٰ خان میری بہت پیاری دوست ہیں لیکن میں ان کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔

lifestyle

Pakistani Actors

show bizz