Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فون پر لڑکے سے بات کرنے والی لڑکی کو باپ نے مار ڈالا

لکھنؤ کے علاقے گُڑمبا میں ملزم نے بیٹی کو باندھنے کے بعد تیز دھار والے آلے سے وار کیا
شائع 17 اپريل 2024 10:13am

بھارت کے شہر لکھنؤ میں ایک شخص کسی لڑکے سے فون پر بات کرنے کی بنیاد پر طیش میں آکر اپنی بیٹی کو قتل کردیا۔

پیر کو لکھنؤ کے علاقے گُڑمبا میں ایک شخص اس بات پر مشتعل ہوگیا کہ اُس کی بیٹی، جو دسویں جماعت کی طالبہ تھی، ایک لڑکے سے فون پر بات کر رہی تھی۔ اس معاملے پر باپ بیٹی میں تکرار ہوئی اور باپ نے مشتعل ہوکر بیٹی کو مار ڈالا۔ ملزم موقع سے بھاگ گیا تھا تاہم منگل کی صبح پولیس نے اُسے گرفتار کرلیا۔

پولیس کو کسی نے فون پر مطلع کیا کہ لڑکی کی خون میں لت پت لاش گھر میں پڑی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ابھیجیت شنکر نے بتایا کہ 40 سالہ ملزم کو، جو علاقے میں ایک دکان چلاتا ہے، پولیس نے گرفتار کرلیا۔

مقتولہ کے بھائی بہنوں نے بتایا کہ باپ نے پہلے دوپٹے سے اُسے باندھا اور پھر تیز دھار والے آلے سے اُس پر وار کیا جس کا نشانہ جسم پر دیکھا جاسکتا ہے۔ جسم پر مار پیٹ کے نشانات بھی ہیں۔ واردات کے وقت اُس کی ماں اپنے میکے گئی ہوئی تھی۔

Lucknow

GIRL KILLED BY FATHER

ENRAGED OVER TALKING TO BOY

STRANGLED AND ASSAULTED