Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں بوندا باندی شروع، کن علاقوں میں بارش زیادہ ہوگی

گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان
اپ ڈیٹ 17 اپريل 2024 03:34pm
فوٹو۔۔۔ اے پی پی / فائل
فوٹو۔۔۔ اے پی پی / فائل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم سے کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔              شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

سرجانی،کورنگی،شیر شاہ ،جناح روڈ ، ہلکی بوندا باندھی شروع ہوگئی ہے۔ جبکہ شہر میں درجہ حرارت 32 سیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان سے گزرتا ہوا  آج شام کراچی میں داخل ہو جائے گا، شہر میں بارش کا سلسلہ کل جمعرات کی صبح سے شروع ہوجائے گا۔

بارش کے ساتھ ہوا کی شدت بھی زیادہ ہوگی اور گرج چمک کے ساتھ آندھی چلنے کے بھی امکان ہیں۔                                                                                                محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارش کا زیادہ رجحان شہر کے مغربی، شمال مغربی اور جنوبی علاقوں میں رہ سکتا ہے جس میں سرجانی ٹاؤن، بلدیہ، لیاری، اورنگی ٹاؤن، کیماڑی، ڈی ایچ اے، صدر اور کلفٹن شامل ہیں۔

جبکہ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں 15 سے 40 ملی میٹر بارش کا امکان ہے، اس سسٹم کے تحت کراچی سمیت سندھ میں بارش اتنی زیادہ نہیں ہوگی، خلیجی ریاستوں کے بعد طاقتوار سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگا،سسٹم مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز بارشوں کا باعث بن رہا ہیں۔

واضح ہے کہ گزشتہ روز پروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ جنوب مغربی بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد اس سسٹم کے زیر اثر کراچی ڈویژن میں 17 اپریل کی رات اور 18 اپریل کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سسٹم کے زیر اثر 18 اپریل کو جامشورو، دادو، نوشہرہ فیروز، حید آباد، دادو، مٹیاری، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈوالہ یار، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، میرپورخاص، عمر کوٹ اضلاع میں بارش ہوگی۔

Met Office

Rain

Hot Weather