Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی ایم ایف گلوبل آؤٹ لک جاری، پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیشگوئی

مہنگائی اور بے روزگاری میں بھی کمی متوقع
اپ ڈیٹ 16 اپريل 2024 08:16pm

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 میں پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیش گوئی کی ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جی ڈی پی 2025 میں 3.5 اور 2029 میں 5.0 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

سعودی وفد کو اسلام آباد میں ہوٹلوں کی تعمیر، پی آئی اے اور ایئرپورٹس کی پیشکش

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق اس سال معاشی شرح نمو دو فیصد اور اگلے سال 3.5 فیصد تک جانے کا امکان ہے، جبکہ رواں سال مہنگائی 21 فیصد ہدف کے مقابلے 24.8 فیصد رہے گی۔

آئی ایم ایف کے کہنا ہے کہ اگلے مالی سال مہنگائی میں 12.1 فیصد کی نمایاں کمی متوقع ہے، رواں سال بے روزگاری 8 فیصد اور اگلے سال 7.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

IMF World Economic Outlook Report 2024