حکومتی اداروں نے 3 ہزار 286 افغان شہریت کارڈ منسوخ کرنےکی تجویز دیدی
افغان تارکین وطن اورغیرقانونی غیرملکیوں کو ملک بدر کرنےکا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق حکومتی اداروں نے 3 ہزار 286 افغان شہریت کارڈ منسوخ کرنےکی تجویزدیدی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی میپنگ مکمل کرلی ہے ، تمام کارڈز جعلسازی یا نامکمل کوائف پر بنائے گئے ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں 82 ہزار 299 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز جبکہ اسپیشل برانچ نے 13 ہزار 183 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی میپنگ کی۔
پولیس کے مطابق پہلے مرحلے میں 25 ہزار 359 غیر ملکی رضاکارانہ طور پر وآپس گئے ، 1139 غیر ملکیوں کو کارروائی کرکے وآپس بھیجا گیا ۔ لاہور سے 2494 غیر ملکی رضاکارانہ طور پر وآپس گئے ، 29 غیر ملکیوں کو کارروائی کے دوران نشاندہی کرکے واپس بھجوایا گیا ۔
Comments are closed on this story.