Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی نے فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کردیا

عوام تیاری کرلے 15 دن بعد پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگا، عمر ایوب
شائع 16 اپريل 2024 04:43pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمیشن کو کینیڈا میں تعینات کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 21 اپریل کے الیکشن سے قبل ہی دھاندلی کا بازار گرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مہنگائی کا سیلاب اور سونامی ہے، فیاض چٹھہ نے جلسے کی اجازت کیلئے اپلائی کیا ہے، پنجاب پولیس فیاض چٹھہ کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی کےکارکنان پرتشدد کیا جارہا ہے، ہمارے کارکنان سنی اتحاد کونسل کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں علی پور میں ریلی کی اجازت نہیں ملی، کرپٹ انتظامیہ پنجاب میں الیکشن دھاندلی کررہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم سعودی وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان میں کوئی بھی سرمایہ کاری کرے ہم ویلکم کہیں گے۔

عمر ایوب نے کہاکہ عمران خان قومی یکجہتی کی علامت ہیں انہیں دیوار کے ساتھ نہ لگایا جائے، تحریک تحفظ آئین کے نام سے 6 جماعتوں کا اتحاد بن چکا ہے، ہم اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام تیاری کرلے 15 دن بعد پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے یہ پیٹرول بم گرائیں گے، شہباز شریف کی حکومت عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے گی۔

عمر ایوب نے کہا کہ فیض آباد انکوائری رپورٹ پبلک ہونی چاہیے، ہمارا مطالبہ ہے بہاولنگر واقعہ کی انکوائری ایک جج کی زیرنگرانی ہونی چاہیے، ہمارا ایجنڈا آئین اور قانون کی بالادستی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنرل باجوہ نے 2019 میں حکومت گرانے کا کہا تھا۔

umar ayub

pti press conference

Punjab By Elections