Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملکی معیشیت کی بحالی کا مشن، وزیراعظم کا ایک اور دورہ سعودی عرب متوقع

وزیراعظم ریاض میں سرمایہ کاری کونسل میں شرکت کریں گے
شائع 16 اپريل 2024 04:18pm

وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اور 29 اپریل کو ایک بار پھر سعودی عرب کا دورہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق آج ہونے والے معاہدوں کو وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران حتمی شکل دئے جانے اور ان پر دستخط کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ سعودی وزیر خارجہ کی سربراہی میں اہم سعودی وفد پاکستان کے دو روزہ دورے پر ہے، اس دوران اہم ترین معاہدے متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 28 اور 29 اپریل کو ورلڈ اکنامک فورم کا انعقاد کیا جائے گا، ورلڈ اکنامک فورم میں دنیا بھر سے رہنما شرکت کریں گے، وزیراعظم ریاض میں سرمایہ کاری کونسل میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے مئی میں دورہ پاکستان کے دوران معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

PM Shehbaz Sharif

Saudi investment in Pakistan

Saudi Arabia Visit