Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

رومانس کیا ہے؟ صنم جنگ کا نظریہ مردوں کو شاید پسند نہ آئے

اپنی شریک حیات کے لیے گھر کے کام کرنا بھی رومانس ہے
شائع 16 اپريل 2024 03:27pm

صنم جنگ نے اپنےکیریئرکا آغاز بطور وی جے کیا تھا اور بعد میں ڈرامہ سیریل“دل مضطر“ میں کام کرتے ہوئے ایکٹنگ کی دنیا میں منتقل ہو گئیں۔اس کے بعد انہوں نے متعدد ڈراموں میں اپنی بے مثال اداکاری کے جوہر دکھائےاور مارننگ شو کی میزبانی کامیابی کے ساتھ کی۔

صنم جنگ حال ہی میں امریکہ منتقل ہو گئی ہیں ،جہاں وہ اپنے ملک کو بہت مس کرتی ہیں۔اور اکثروبیشتر اپنی ویڈیوز میں اس کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔

صنم جنگ نے ہم ٹی وی کے عید شو میں شرکت بھی کی اور انہوں نے بتایا کہ ان کے نزدیک رومانس کیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنی محبت کے اظہار کے کئی طریقےہوتے ہیں۔اور ان کے شوہر قاسم کے لیے ان کی محبت کی تعریف بالکل مختلف ہے۔

صنم جنگ کے نزدیک جب ان کے شوہرگھر کی صفائی کرتے ہیں یاپورے قالین کی ویکیوم سے صفائی کرتے ہیں تو یہ ان کے لیے رومانس ہوتا ہے۔

صنم پھولوں اور چاکلیٹ رومانس سے محبت کرتی ہیں ، مگر سادہ چیزیں بھی ان کے نزدیک محبت کی علامات میں شامل ہیں۔

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz