Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کس کے کہنے پر ہوئی، 2 ملزمان گرفتار

پولیس پیچھا کرتے ہوئے ریاست گجرات تک پہنچی
شائع 16 اپريل 2024 02:31pm
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے ملزمان
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے ملزمان

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث دو ملزمان کو ممبئی کرائم برانچ نے گجرات کے بھوج میں منگل کی صبح گرفتار کرلیا۔

ملازمین کی شناخت 24 سالہ وکی صاحب گپتا اور 21 سالہ ساگر شری جوگندر پال کے طور پر کی گئی ہے، جو بہار کے مغربی چمپارن ضلع کے مسیح کے رہنے والے ہیں۔

ملزمان کومزید تفتیش کے لیے ممبئی لے جایا جارہاہے۔

بھارتی پولیس ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کرتےہوئے بتایاکہ ان دونوں کو انمول بشنوئی کے گینگ نے کام پر رکھا تھا اور انہیں اس جرم کے لئے کچھ رقم بھی دی گئی تھی۔

بالی ووڈ اسٹاڑ سلمان خان کے ممبئی میں واقع گھرپر فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان اپنی موٹر سائیکل ایک چرچ کے نیچے چھوڑ کر مختلف ذریعوں سے سفر کرتے ہوئے احمد آباد پہنچ گئے تھے۔

۔

ملزمان نے بھاگتے ہوئے اپنے کپڑے بھی تبدیل کر لیےتھے۔

سرکاری ذرائع نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والی بندوق مقامی طور پر نہیں تیار کی گئی ہے، پستول کو بعد میں پانی میں پھینک دیا گیاتھا۔

سینیئر پولیس افسر نے تصدیق کی ہے کہ ملزمان کو 13 اپریل کو باندرہ میں ایک پل کے نیچے کسی نامعلوم شخص نے یہ ہتھیار فراہم کیا تھا۔

تاہم پولیس ابھی تک اسلحہ برآمد نہیں کر سکی ہے۔

لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

یاد دہے کہ ملزمان کی جانب سے اتور کی صبح تقریبا 5بجے باندرہ میں سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد گیلکسی اپارٹمنٹس کے پاس 4 فائر کیے گئے۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے وقت سلمان خان گھر پر موجود تھے ،تاہم اس واقعے میں کوئی بھی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تھا۔

لارنس بشنوئی گینگ 1998 میں سلمان خان کے کالے ہرن کے شکار کے بعد سے انہیں مسلسل نشانہ بنا رہا ہے۔ کیونکہ کالا ہرن بشنوئی برادری میں مقدس جانور سمجھا جاتا ہے۔

جیل میں بند لارنس بشنوئی اور مطلوب گینگسٹر گولڈی برارسلمان خان کو قتل کرنے کا کئی بار اعلان بھی کر چکے ہیں۔

Salman Khan

BOLLYWOOD STAR