Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

توڑ پھوڑ کے مقدمے میں مذہبی جماعت کے کارکن بری

پراسیکیوشن ملزمان کیخلاف الزامات ثابت نہیں کرسکی، عدالت
شائع 16 اپريل 2024 01:38pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے توڑ پھوڑ و جلاؤ گھیراؤ کیس میں تحریک لبیک کے 9 کارکنان کو بری کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا۔

بری کیے گئے افراد میں یوسف، ریحان، افضال اور دیگر شامل ہیں۔

عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن ملزمان کیخلاف الزامات ثابت نہیں کرسکی۔

ملزمان کی جانب سے اسد چودہری ، ملک سلیم ایڈووکیٹ ، خاورحیات ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

ملزمان کیخلاف تھانہ نواں کوٹ میں 2021 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

lahore police

TLP

Pakistan Law and order situation