Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں زیرحراست ملزم کی پراسرارموت، ایس ایچ او درخشاں معطل

ملزم دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوا،پولیس کا دعویٰ
شائع 15 اپريل 2024 11:34pm

کراچی میں تھانہ درخشان میں زیرحراست ملزم کی پراسرارموت پر ایس ایچ او درخشاں اور ہیڈ محرر کو معطل کر دیا گیا ۔

ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے واقعہ کا نوٹس لے لیتے ہوئے ایس ایچ او اور ہیڈمحرر کو معطل کیا، ڈی آئی جی ساؤتھ نے ایس پی صدر کو انکوائری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے24 گھنٹے میں طلب کر لی۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزم دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوا، میڈیکل لیگل رپورٹ میں وجہ موت معلوم ہوسکےگی۔

پولیس کے مطابق ملزم معیزکو گزشتہ روز گرفتارکیا گیاتھا، ملزم پربھتہ خوری،جعلسازی سمیت4مقدمات درج تھے۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes

Died