Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سہیل احمد نے دوران پوڈکاسٹ سوال پر آفتاب اقبال کو ’جاہل‘ کہہ ڈالا

آپ بھاگے ہوئے آرٹسٹس میں سے ہیں، آفتاب اقبال کا جوابی وار
شائع 15 اپريل 2024 11:22pm

پاکستان کے مشہور اینکر آفتاب اقبال اور کامیڈی اداکار سہیل احمد کے درمیان لفظی گولہ باری کا سلسلہ جاری ہپے دونوں حضرات ایک دوسری پر خوب تنقید کے نشتر چلا رہے ہیں۔

سہیل احمد اور آفتاب اقبال کے درمیان لفظی گولہ باری کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب سہیل احمد نے احمد علی بٹ کے ساتھ پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے آفتاب اقبال پر شدید تنقید کی ۔

سہیل احمد نے کہا کہ آفتاب اقبال پہلے بیوروکریٹ تھے اور کالم لکھتے تھے۔ انہوں نے خود ہمارے پاس بیٹھ کر سیکھا ہے۔ وہ کسی کو پرکھنے والے کون ہوتے ہیں؟

سہیل احمد نے مزید کہا کہ آفتاب اقبال میرے ہاتھوں میں آیا ہوا ہے مجھے پتہ ہے وہ 11 ویں مہینے بعد نجی ٹی شو سے دوڑ گیا تھا۔ کسی نے کینیڈا میں اس سے پوچھا کہ سہیل احمد کو آپ نے کیوں چھوڑ دیا تو انہوں نے کہا کہ سہیل احمد لائیو شو نہیں کر سکتا اسی وجہ سے میں نے چھوڑ دیا۔

سہیل احمد نے کہا کہ میں پچھلے 30 سال سے لائیو پرفارمنس ہی کرتا رہا ہوں۔ لائیو پرفارمنس مجھے کیا بتا رہے ہو۔ آفتاب اقبال کو کسی آرٹسٹ کے بارے میں فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔

اس کے علاوہ سہیل احمد نے آفتاب اقبال کے شو کے دوران بیٹھنے کے انداز جوتوں اور لباس پر بھی تنقید کی۔

ٓمیزبان نے جب انہیں بتایا کہ آفتاب اقبال کا کہنا ہے کہ مرحوم امان اللہ سب سے بڑے کامیڈین تھے اور وہ دوسرے نمبر پر آپ کو رکھتے ہیں، اس پر سہیل احمد کا کہنا تھا کہ وہ کون ہوتے ہیں کسی کو نمبر دینے والے؟

سہیل احمد نے آفتاب اقبال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنے اور اپنے ابا جان کے علاوہ بھی کسی کو عزت دو۔‘ یہی نہیں سہیل احمد نے آفتاب اقبال کو ’جاہل‘ بھی کہہ ڈالا۔

سہیل احمد کی تنقید پر آفتاب اقبال خاموش نہ بیٹھے ، سہیل احمد نے آفتاب اقبال کو جواب دیا کہ اچھے آرٹسٹ میرے پاس کام کریں گے۔ وہ ہی آرٹسٹ جو یہاں سے بھاگے ہوئے ہیں جن سے کام نہیں ہو پا رہا، آپ بھاگے ہوئے آرٹسٹس میں سے ہیں،

انہوں نے سہیل احمد پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ وہ 2 کامیڈینز کا ایک دوسرے سے موازنہ کیوں نہیں کرسکتے ؟ اگر سہیل احمد کرسکتے ہیں تو کیا ان میں سرخاب کے پر لگے ہوئے ہیں ؟

سہیل احمد نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں کہا کہ وہ آفتاب اقبال سے پیار بھی کرتے ہیں اور چھوٹا بھائی بھی کہہ رہے ہیں، جس پر آفتاب اقبال نے اپنے یوٹیوب چینل پر جواب دیا کہ اگر سہیل احمد کو اتنا ہی پیار ہوتا تو انہیں اپنے انداز میں کنٹرول رکھنا چاہیے تھا، کیا اپنے ساتھی کے ساتھ اس طرح بات کرتے ہیں؟

افتاب اقبال نے کہا کہ آپ نے میری جدائی کے بعد فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کے علاوہ کوئی ایسا کام نہیں کیا جو شہرہ آفاق ہو۔ ’مکھی پر مکھی نہ مارو۔ جب سے میں شو چھوڑ کر آیا ہوں، آپ نے اس شو کا بنیادی ڈھانچہ نہیں صرف میزبان تبدیل کیا ہے۔

showbiz

podcast

showbiz celebrities

show bizz

TV INTERVIEW