Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر لاپتہ، نانبائی ایسوسی ایشنز کی تندور بند کرنے کی دھمکی

اگر عہدیداران کو رات تک رہا نہ کیا گیا تو کل احتجاج کریں گے، اور ملک بھر کے تندور بند کردیں گے، نانبائی ایسوسی ایشنز
شائع 15 اپريل 2024 10:48pm
بشکریہ پبلک نیوز
بشکریہ پبلک نیوز

نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر کی گرفتار نانبائی ایسوسی ایشنز کی ملک بھر کے تندور بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

راولپنڈی اور اسلام آباد کی نان بائی ایسوسی ایشنز نے حکومت پنجاب کے روٹی کی قیمت میں کمی کے فیصلے کو یکطرفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں بند کمروں میں بیٹھ کر روٹی کی قیمت کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔

راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری نانبائی ایسوسی ایشن خورشید قریشی نے کہا پنجاب حکومت نے روٹی نان کا جو نوٹیفکیشن جاری کیا اس پر نانبائی ایسوسی ایشن نے صدر شفیق قریشی کی صدرات میں اجلاس بلایا تو رات گیارہ بجے انہیں گرفتار کیا گیا۔

خورشید قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اگر عہدیداران کو رات تک رہا نہ کیا گیا تو کل احتجاج کریں گے، اور ملک بھر کے تندور بند کردیں گے۔

خورشید قریشی نے کہا کہ ہمیں کسی نمائندے کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے تاجر کے تحفظ کی قسم کھائی ہے ، وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب اس واقعہ کا نوٹس لیں جبر کے ہتھکنڈوں کے ساتھ قیمتیں نافذ نہیں ہوتی نانبائیوں کے چولہوں کا خیال رکھا جائے۔

protest

Roti Price

Flour Price