Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈرامہ نادان دل: محبت کی اُلجھی ڈوریں

کون ہوگا سالار کی قسمت میں مریم یا سارہ آپ جلد آج انٹرٹینمنٹ پردیکھ سکیں گے
شائع 15 اپريل 2024 10:28pm

ہر گزرتی ہوئی نسل کے ساتھ ہم نے اس حقیقت کا مشاہدہ کیا ہے کہ مسائل میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور شادیاں ہمیشہ والدین کے لیے تشویش کا باعث رہی ہیں۔

آج انٹرٹینمنٹ لارہا ہے اپنے ناظرین کے لیے اسی موضوع پر مبنی ڈرامہ سیریل نادان دل جس میں رومانس، ایکشن اور جذباتی لمحات آپ کا دل جیت لیں گے ۔

نادیہ جہانگیر کے تحریر کردہ ڈرامے کی ہدایتکاری سلمان جعفری نے دی ہیں جبکہ اسکرین پلے مہوش حسن مکمل کیا ہے ۔

ڈرامہ کی کاسٹ میں اداکارہ سمیعہ بٹ، کنزا پٹیل، حریم سہیل، فرح نادر، افشین ظفر، متین محمود، وسیم ترمذی، ذیشان خان، شعیب حسن اور شازیہ گوہر شامل ہیں ۔

ڈرامہ کی کہانی ایک ایسے گھرانے کے گرد گھومتی ہے جہاں تین غیر شادی شدہ بیٹیاں ہیں ایک شوخ و چنچل جو پڑھ کر اپنے خواب پورے کرنا چاہتی ہے تو دوسری کے رشتے کیلئے والدہ پریشان ہیں ۔

ایک طرف سالار کی دیوانہ وار محبت تو دوسری طرف مرزا بیگ ہمیشہ یہ چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹیاں اپنے اچھے مستبقل کیلئے خواب دیکھیں اور انہیں پورا کریں جبکہ ان کی اہلیہ کی سوچ کچھ مختلف ہے ۔

یہ ڈرامہ 22 اقساط پر مشتمل ہوگا جسے ناظرین جلد آج انٹرٹینمنٹ کی اسکرین پر دیکھ سکیں گے ۔

Aaj entertainment

Nadaan Dil