پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت مقرر ہونے سے پہلے ہی ملک بھر میں سپلائی بند
مطالبات کی منظوری تک پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کو معطل رکھا جائے گا، آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن
آئل ٹینکرزاونرایسوسی ایشن نے منگل سے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
آئل ٹینکرزاونرایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ناپ تول میں کمی کے خلاف منگل سے سپلائی بند کر رہے ہیں ۔ تمام ہوائی اڈوں کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل رکھی جائے گی۔
آئل ٹینکرزاونرایسوسی ایشن کے مطابق گلگت بلتستان، راولپنڈی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بھی معطل رہے گی۔
آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ میٹررائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبے کو فوری پورا کیا جائے، ضلعی انتظامیہ اور حکام نے 20 فروری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے مطالبات کی منظوری تک علامتی احتجاج کے پیش نظر سپلائی معطل رہے گی۔
protest
oil tankers
مقبول ترین
Comments are closed on this story.