Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا میں بھی روٹی سستی

حکام کو سختی سے عملدرآمد کی ہدایت، عوام کی فلاح کے لیے اس قسم کےاقدامات اٹھاتے رہیں گے، وزیراعلی کے پی
شائع 15 اپريل 2024 08:33pm

پنجاب حکومت کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بھی روٹیاں سستی کرنے کا اعلان کر دیا، خیبر پختونخوا حکومت نے 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے اور 200 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کردی۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طور و اور سیکرٹری خوراک ظریف المعانی سے مشاورت کے بعد خیبر پختونخوا میں روٹی کی قیمت میں پانچ روپے کمی کرنے کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر خوارک ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے صوبائی حکومت عوام کی فلاح کے لیے اس قسم کےاقدامات اٹھاتی رہے گی، خیبرپختونخوا کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے مزید انقلابی اور عوام دوست اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

صوبائی وزیر خوارک کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ انتظامیہ اس پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

KPK

Roti Price

Flour Price