Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویز خٹک سیاست میں ایک بار پھر انٹری دینے کو تیار

پرویز خٹک کا پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، خاندانی ذرائع
شائع 15 اپريل 2024 07:32pm

سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے ایک بار پھر سیاست کے میدان میں انٹری دینے کا فیصلہ کر لیا ، خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کی پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کے ساتھ باقاعدہ کئی بار ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔

سیاست میں واپسی کے حوالے سے پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اسی سال حالات کو دیکھتے ہوئے سیاست کے میدان میں آنے کا فیصلہ کرسکتا ہوں حالات کو دیکھ کر آگے کا لائحہ عمل طے کرونگا، اس وقت موجودہ حکومتوں کو خاموشی سے دیکھ رہا ہے۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ 10 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے نوشہرہ کے لیے منظور کئے تھے جو واپس ہو گئے ہے نوشہرہ کے عوام کو اب محرومی کا احساس ہو جائے گا، نوشہرہ کتنی ترقی کرتا ہے اب پتہ چلے گا۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Pervaiz Khattak