Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹاک ایکسچینج منفی آغاز کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند

عید الفطر کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن کے آغاز میں ٹریڈنگ میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا
شائع 15 اپريل 2024 04:32pm

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس آج کاروباری ہفتے پہلے روز تاریخ میں پہلی بار 70 ہزار 544 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج عید الفطر کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن کے آغاز میں ٹریڈنگ میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔

عید الفطر کی تعطیلات سے قبل انڈیکس 70 ہزار 314 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا منفی آغاز ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس مثبت ہو کر پھر منفی ہو گیا۔

لیکن کاروبار کا اختتام تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوا۔

100 index

Pakistan Stock Exchange (PSX)

BENCHMARK 100 INDEX