Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

مودی حکومت نے ایکس پر دو لاکھ بھارتیوں کے اکاؤنٹ بند کرادیئے

کارروائی 26 فروری تا 25 مارچ کی گئی، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 5158 شکایات موصول ہوئی تھیں
شائع 15 اپريل 2024 03:39pm

مودی حکومت نے معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اپنے مخالفین کے 2 لاکھ سے زائد اکاؤنٹ دہشت گردی اور نازیبا مواد پھیلانے کے الزام کے تحت بند کرادیے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق X کی انتظامیہ نے 26 فروری اور 25 مارچ کے دوران بھارت میں 2 لاکھ 13 ہزار سے زائد اکاؤنٹ بند کیے۔

ایک بیان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے کہا کہ بند کیے جانے والے ان اکاؤنٹس سے بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق اور نازیبا مواد اپ لوڈ کیا جارہا تھا۔

ٓسوشل میڈیا پلیٹ فارم کی انتظامیہ نے یہ کارروائی مختلف الزامات کے تحت موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لینے کے بعد کی ہے۔ اس کارروائی کے لیے X کی انتظامیہ کو 5158 شکایات موصول ہوئی تھیں۔

india

terrorism

200000 X ACCOUNTS BLOCKED

CHILD SEXUAL HARASSMENT

IN ONE MONTH

COMPLIANCE REPORT