Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہاولنگر واقعہ کو بڑا ایشو بنانے کی ضرورت نہیں، وفاقی وزیرداخلہ

ایف آئی اے پر دباؤ کے باوجود اوور بلنگ کیخلاف مہم نہیں رکے گی، محسن نقوی
اپ ڈیٹ 15 اپريل 2024 03:20pm
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بہاولنگر واقعہ کو بڑا ایشو بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایف آئی اے پر دباؤ کے باوجود اوور بلنگ کیخلاف مہم نہیں رکے گی، ایک ایکسین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پہلے کی بات نہیں کرسکتا اب ایف آئی اے پر کوئی پریشر نہیں آئےگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ بجلی کی قیمت بہت زیادہ ہے، ہماری میٹنگ بھی اووربلنگ پر ہوئی ، لیسکو میں 83 کروڑ یونٹ اووربل ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 300 یونٹ والے غریب آدمی کی بھی اووربلنگ کی گئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پورے پاکستان میں اوور بلنگ سے متعلق کام شروع کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ لاہور میں کام کیا گیا، باقی سرکلز میں کام شروع کر رہے ہیں، ہمارے کچھ قوانین میں ترامیم ہونے والی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ لاہورایئرپورٹ پر 2، 2 گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے، ہم لوگوں کو اتنا انتظار نہیں کروانا چاہتے۔

’بہاولنگر واقعہ کو بڑا ایشو بنانے کی ضرورت نہیں‘

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سانحہ بہاولنگر پر پنجاب حکومت بہتر جواب دے سکتی ہے، ایک گھر میں بھی بھائی لڑ پڑتے ہیں، بہاولنگر واقعہ اتنا بڑا ایشو بنانے کی ضرورت نہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ بھارت، پاکستان میں براہ راست لوگوں کو قتل کرنے میں ملوث رہا ہے، عامر تانبا پر حملے میں بھی شواہد اسی طرح کے ہیں۔

محسن نقوی نے بتایا کہ عامر تانبا سے پہلے بھی قتل کے 4 واقعات میں بھارت ملوث تھا، عامر تانبا پر فائرنگ کی پولیس تفتیش کررہی ہے، اب تک ان کا شک بھارت پر جارہا ہے۔

FIA

electricity bill

mohsin naqvi