Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ندی نالوں میں طغیانی ، پہاڑی علاقوں میں برف باری، لینڈسلائیڈ کا خدشہ ہے، این ڈی ایم اے
اپ ڈیٹ 15 اپريل 2024 06:37pm
فوٹوــ فائل
فوٹوــ فائل

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ جس کے بعد این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے ۔

16 اپریل سے 22 اپریل تک ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری، لینڈسلائیڈ کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی جبکہ دریائے کابل، سوات اورپنجکوڑہ میں سیلاب کا امکانات ہیں۔

نوشہرہ، چارسدہ، پبی، شبقدار، جمرود، پشاور کے علاقے متاثر ہونے کاخدشہ ہے جبکہ آندھی سے فصلوں، کھمبوں اور دیگر تعمیرات کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 17 اور 18 اپریل کو موسلادھار بارشوں کے باعث بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آندھی، تیز بارشوں کے باعث کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچانے کا اندشہ ہے۔ جبکہ تیز بارشوں کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Met Office

Rain

PDMA