Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہائیکورٹ کے 6 ججز کا خط ہمارے سسٹم پر چارج شیٹ ہے، عمر ایوب

ہمارے کیخلاف بنائے گئے کیسز میں کچھ بھی نہیں ہے، اپوزیشن لیڈر
شائع 15 اپريل 2024 01:31pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے 6 ججز کا خط ہمارے سسٹم پر چارج شیٹ ہے۔ ہمارے کیخلاف بنائے گئے کیسز میں کچھ بھی نہیں ہے۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ دوران عدت نکاح کیس میں کچھ نہیں ہے، حکومتی وکیل مسلسل عدالت سے بھاگ رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کیسز میں ہمارے خلاف کچھ نہیں ہے اس لئے عدالتوں میں دوران سماعت وقفہ کردیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات پر حکومت کمیشن بنائے، اور سی سی ٹی وی فوٹیج لائے۔

عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نشانہ بنانا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن الائنس کا موقف آئین اورقانون کا تحفظ ہے۔

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Iddat Nikah Case