Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیکٹ چیک: ایرانی میزائل مار گرانے کے آپریشن میں اردن کی شہزادی شریک تھی؟

انٹرنیٹ پر جعلی خبر پر تصویر بھی غزہ امدادی مشن کے وقت کی دی گئی ہے، شہزادی سلمٰی ملک کی پہلی خاتون پائلٹ ہے
شائع 15 اپريل 2024 12:36pm

اردن کے شاہ حسین ثانی مرحوم اور ملکہ نور کی بیٹی شہزادی سلمٰی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ اسرائیل پر حملے کے لیے اڑائے گئے ایرانی ڈرونز کو مار گرانے کے عمل میں شریک تھی۔ یہ خبر مکمل طور پر فیک ہے مگر انٹرنیٹ پر بہت تیزی سے گردش کر رہی ہے۔

سوشل مٰیڈیا پلیٹ فارم X پر اپ لوڈ کی جانے والی متعدد پوسٹوں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزادی سلمٰی نے (جو شاہ حسین ثانی مرحوم اور ملکہ نور کی اولاد میں تیسرے نمبر پر ہیں) اردن کی حدود میں داخل ہونے والے ایرانی ڈرونز مار گرائے تھے۔ فیک خبر کے ساتھ شہزادی سلمٰی کی جو تصویر وائرل ہوئی ہے وہ دراصل غزہ کے لیے امداد گرانے کے مشن میں شمولیت کے وقت کی ہے۔

اردنی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ڈرونز اور میزائل مار گرائے تھے۔ اس سلسلے میں امریکا اور برطانیہ کی افواج نے اردن کی معاونت کی تھی۔ یاد رہے کہ 2020 میں شہزادی سلمٰی نے قومی فضائیہ میں تھوریٹیکل اور پریکٹیکل پائلٹ ٹریننگ مکمل کرکے اردن کی پہلی خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

fake News

PRINCESS SALMA

GAZA AID MISSION

INTERCEPTING MISSION

FIRST WOMAN PILOT OF JORDAN