Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر اپوزیشن جماعتیں آمنے سامنے، عدالت سے رجوع

ن لیگ نے جے یو آئی کی مخصوص نشست کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
اپ ڈیٹ 15 اپريل 2024 11:50am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر اپوزیشن جماعتیں آمنے سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی مخصوص اقلیتی نشست کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

مسلم لیگ ن لیگ نے جے یو آئی کی مخصوص اقلیتی نشست کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ جے یو آئی اور ن لیگ کے 7، 7 ممبران ہیں، اس لئے مخصوص نشست پر ٹاس ہونا چاہیے۔

ن لیگ نے درخواست میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے ٹاس کے بغیر نشست جے یو آئی کو دیدی۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے، اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

JUIF

Pakistan Politics

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)