Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمرہ ویزا پر کام ڈھونڈنے والوں کو سعودی عرب کی وارننگ

تمام موتمرین عمرہ ویزا کی معیاد پوری ہونے سے پہلے چلے جایا کریں، سعودی وزارتِ حج
شائع 15 اپريل 2024 10:17am

سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ عمرہ ویزا پر آنے والے ملازمت تلاش کرنے کی کوشش نہ کریں۔ گلف نیوز کے مطابق سعودی حکام نے عمرہ ویزا پر آنے والوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ویزے کی میعاد ختم ہونے سے پہلے ہی اپنے ملک واپس چلے جایا کریں۔

ایک بیان میں سعودی وزارتِ حج نے کہا کہ جو لوگ عمرہ ویزا پر آئیں وہ معاشی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی کوشش نہ کریں۔

ایک ایکس پوسٹ میں وزارتِ حج نے کہا کہ عمرے کے ویزے پر آنے والوں کو عمرے کے علاوہ مقدس مقامات کی زیارت تک اپنی سرگرمیاں محدود رکھنی چاہئیں۔

UMRA VISA

GO BACK BEFORE EXPIRY OF VISA

SAUDI MINSTRY OF HAJJ