Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

ایک چمکدار کیتلی حاصل کرنے کے 3آسان اقدامات

آپ کی کیتلی میں موجود پانی کے دھبوں کو کیسے صاف کیا جائے
شائع 15 اپريل 2024 03:10pm
اسٹوک
اسٹوک

بہت سے لوگ روزانہ پانی گرم کرنے کے لیے اپنے باورچی خانے میں کیتلی کا استعمال کرتے ہیں۔

کچھ لوگوں کو یہ جان کر حیرت ہوگی،جو یہ سمجھتے ہیں کہ کیتلی میں کیونکہ صرف پانی جاتا ہے ،اسلیے اسے صاف کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

تاہم دیگر استعمال کی اشیاء کی طرح اپنی کیتلی کو بھی صاف رکھنا ضروری ہے۔

اگر کیتلی کوباقاعدگی سے صاف نہیں کیا جائے، تو اس کے نیچے ایک سخت کیلشیم کاربونیٹ کی تہہ رہ جاتی ہے،جو آپ کی کیتلی کی کارکردگی کو متاثر کر سکتی ہے۔اور آپ کے پانی کو تھوڑا دھاتی ذائقہ بھی دے سکتی ہے۔

آپ کیتلی کو صرف پانی سے دھو کر صاف نہیں کر سکتے،تو پھرانہیں کیسے صاف کیا جائے۔

کیتلی کے نچلے حصے کو آسانی سے صاف کرنے کے لئے مندرجہ ذیل طریقے استعمال کیے جا سکتےہیں۔

اس کے لیےآپ کو صرف کچھ لیموں اور پانی کی ضرورت ہوگی.

کیتلی میں لیموں نچوڑ لیں۔ لیموں کے چھلکے بھی شامل کریں۔

تھوڑا سا پانی شامل کریں اورچولہا جلا لیں۔

اسے ابلنے دیں اور لیجئےیہ صاف ہے.

اگر آپ کے گھر میں لیموں ہیں تو مندرجہ بالا ٹوٹکہ آپ کے لیے بہترین ثابت ہوسکتا ہے۔ تاہم ، یہ کیتلی کو صاف کرنے کا واحد طریقہ نہیں ہے۔

یہاں آپ کے کیتلی سےدھبوں کو ہٹانے کے کچھ اور طریقےبھی ہیں۔

بیکنگ سوڈا طریقہ

کیتلی کا 3/4 حصہ پانی سے بھریں اور ایک کھانے کا چمچ بیکنگ سوڈا شامل کریں۔

پانی کو ابال لیں اور اسے ایک گھنٹے تک بیٹھنے دیں۔

استعمال سے پہلے اچھی طرح دھولیں.آپ کی کیتلی صاف ہے۔

سفید سرکہ کا طریقہ

کیتلی کا آدھا حصہ سفید سرکہ سے بھریں اور باقی پانی سے بھریں۔

پانی کو ابالیں اور ایک بار ابال آنےکے بعد تمام پانی ضائع کر دیں ،آپ کی کیتلی صاف ہے.

کیتلی کو دوبارہ پانی سے بھریں اورکیتلی میں موجود رہ جانے والےسرکہ کو ہٹانے کے لئے ابالیں۔

Women

lifestyle

kitchen hacks