Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں بدھ اور جمعرات کو بھی بارش کا امکان

جنوب مغرب میں بارش برسانے والا سسٹم مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے، محکمہ موسمیات
اپ ڈیٹ 15 اپريل 2024 08:52am

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 18 اور 19 اپریل کو بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب میں بارش برسانے والا سسٹم مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے، کراچی میں ایک اور مغربی سسٹم 17 اپریل کو انٹری دے گا۔

خیال رہے کہ شہر بھر میں اتوار کو وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

شہر میں سب سے زیادہ بارش سرجانی میں 29 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ زیادہ تر علاقوں میں پہلی بوند گرتے ہی بجلی بند ہوگئی جو کئی گھنٹوں بعد بحال ہوئی۔

Karachi Rain

weather forecast

Weather Updates