Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: 8 سالہ بچے کو ٹکر مارنے والی کار رکن صوبائی اسمبلی کے فارم ہاؤس سے برآمد

میرے دوست کے بیٹے نے کار میرے فارم ہاؤس پر کھڑی کی، فاروق اعوان
شائع 14 اپريل 2024 08:03pm

کچھ روز قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں آٹھ سالہ بچے کو ٹکر مارنے والی کار سابق پولیس افسر اور رکن صوبائی اسمبلی فاروق اعوان کے فارم ہاؤس سے برآمد کرلی گئی۔

گاڑی کی ٹکر سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کی۔

اور اب پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ملوث مرسڈیز کار میمن گوٹھ کے ایک فارم ہاؤس سے برآمد کرلی گئی ہے، مذکورہ فارم ہاؤس ایم پی اے اور سابق پولیس افسر فاروق اعوان کی ملکیت ہے۔

رکن صوبائی اسمبلی فاروق اعوان کا کہنا ہے کہ میرے دوست کے بیٹے نے کار میرے فارم ہاؤس پر کھڑی کی تھی، میرا دوست اکثر جاپان سے گاڑیاں منگوا کر فارم ہاؤس پر کھڑی کرتا ہے۔

car accident

child dead

Farooq Awan