Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویسٹ انڈیز کی ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف سیریز کھیلنے کیلئےکراچی پہنچ گئی

مہمان ٹیم آج آرام کرے گی کل سے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔
شائع 14 اپريل 2024 05:21pm

ویسٹ انڈیز کی ویمنز کرکٹ ٹیم، پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے کراچی پہنچ گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کی 15 رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم ہیلی میتھیوز کی قیادت میں جناح ٹرمینل کراچی پہنچی جہاں مہمان ٹیم کو گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا گیا۔

ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم میں 8 آفیشلز بھی شامل ہیں، جنہیں سخت سکیورٹی حصار میں ائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔

مہمان ٹیم آج آرام کرے گی کل سے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

پاکستان ویمنز ٹیم بھی گزشتہ رات کراچی پہنچ گئی تھی، ان کی آج سہہ پہر پریکٹس شیڈولڈ تھی جو بارش کے باعث ممکن نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

پہلا ون ڈے 18 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

یہ ویمنز سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

West Indies Women Cricket Team

West Indies vs Pakistan

ICC Series